Jul 02, 2024
ساہیوال(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے 27 سالہ مسیحی نوجوان کو سزائے موت، مجموعی طور پر22سال قید اور 10لاکھ روپے جر مانے کی سزا کا حکم سنادیا۔ اے ٹی سی کورٹ کے خصوصی جج ضیاء اللہ خان نے دہشت گردی ایکٹ ومذہبی منافرت پھیلانے والی مختلف دفعات کے تحت فیصلہ سنایا۔ استغاثہ کے مطابق 186 نو ایل کے رہائشی احسان عرف شان مسیح نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے مذہبی منافرت پھیلانے والا خط اپلوڈ کیا تھا۔ اکاؤنٹ سے اپلوڈ کیے گئے خط سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جو 16اگست 2023کو جڑانوالہ واقعہ کا سبب بنا۔پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے 19اگست 2023 کو مجرم احسان عرف شان مسیح کو گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ و مذہبی منافرت پھیلانے والی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
(روز نامہ جنگ)
**********************