آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ساہیوال چیچہ وطنی میں گھریلو تنازع پر خاوند کی فائرنگ سے بیوی اور سالی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب ،ڈی پی او ساہیوال کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوال چیچہ وطنی میں گھریلو تنازع پر خاوند کی فائرنگ سے بیوی اور سالی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او، ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوساہیوال کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر662)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************