تھانہ صدر یزمان بہاولپور کی حدود میں اراضی تنازعہ پر ملزمان کے شہری پر وحشیانہ تشدد کا معاملہ،
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کا سول ہسپتال کا دورہ، زخمی شہری کی عیادت،
تھانہ صدر یزمان بہاولپور کی حدود میں اراضی تنازعہ پر ملزمان کے شہری پر وحشیانہ تشدد کا معاملہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے سول ہسپتال کا دورہ کیا ور زخمی شہری کی عیادت کی۔ ڈی پی او بہاولپوراسد سرفراز خان نے زخمی شہری کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر علاج زخمی شہری کو بہترین علاج معالجے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہری کی جلد صحت یابی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گذشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا تھا، ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے کہاکہ افسوسناک واقعہ کا مرکزی ملزم اقرار حسین گرفتار ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر661)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, July 2, 2024