وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
رواں برس جنوری تا جون بجلی چوروں کے خلاف 53 ہزار 918 مقدمات درج، 28 ہزار 393 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3853 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے، اس سلسلے میں سال رواں کے ابتدائی 06 ماہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 53 ہزار 918 مقدمات درج کرتے ہوئے 28 ہزار 393 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جنوری تا جون صوبہ بھر میں بجلی چوری کے 32 ہزار 822 مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3853 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں رواں برس 16397 مقدمات درج کرتے ہوئے15835 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ لاہور سمیت ہر ضلع میں 660 پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں معاونت فراہم کر رہے ہیں،ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری اداروں کو کریک ڈاؤن میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس اپناتے ہوئے بلا امتیاز کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر660)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, July 2, 2024