Jul 01, 2024
راجن پور (این این آئی)راجن پور کے کچے کے علاقے شاہ والی میں دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے کچہ شاہوالی میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے دوران 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 4زخمی ہوئے ہیں، قتل ہونیوالوں میں باپ اور بیٹا شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************