مناواں کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی عائشہ کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مناواں کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی عائشہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور شادی بیاہ دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کے نمائش پر زیرو ٹالرنس اپنائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرہ والدین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر659)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************