آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لیہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او لیہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لیہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او لیہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم قیصر حسین نے چاہ یٰسین والا میں فائرنگ کرکے نیاز اور صفدر کو ہلاک کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر658)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, July 1, 2024