وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، شہریوں پر تشدد اور زیادتی اب نہیں،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، شہریوں پر تشدد اور زیادتی اب نہیں،
تھانہ صدر یزمان بہاولپور کی حدود میں اراضی تنازعہ پر ملزمان کے شہری پر وحشیانہ تشدد کا معاملہ،
یزمان پولیس نے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم اقرار حسین کو گرفتار کر لیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈز جاری ہیں،  ڈی پی او بہاولپور
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، شہریوں پر تشدد اور زیادتی اب نہیں،تھانہ صدر یزمان بہاولپور کی حدود میں اراضی تنازعہ پر ملزمان کے شہری پر وحشیانہ تشدد کے معاملے پر بہاولپور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم اقرار حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے کہاکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تشکیل کردہ ٹیموں کے مختلف مقامات پر ریڈز جاری ہیں، ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے کہاکہ شہریوں پر تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے یزمان بہاولپور میں اراضی تنازعہ پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کوہدایت کی کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر657)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, July 1, 2024