لاہور(کرائم رپورٹر سے) پولیس کی ویلفیئر برانچ نے ملازمین کے بچوں کیلئے ریکارڈ سکالرشپس جاری کر دئیے ہیں رواں سال 6820 بچوں کو مختلف ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے 47 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پی ایچ ڈی، ایم فل ڈگریوں کیلئے 262 طلبا کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کیلئے 224 طلبا کے لئے 07 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد وظائف جاری کئے گئے ، آئی ٹی پروگرامز کے 489 طلبا کو 04 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کئے گئے ، انجینئرنگ ڈگری کے 115 طلبا کو 1 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس دی گئیں، بی ایس آنرز کے مختلف ڈسپلن کے 2579 طلبا کو 19 کروڑ روپے سے زائد وظائف دئیے گئے، انٹرمیڈیٹ کے 2388 طلبا کو 06 کروڑ روپے سے زائد فنڈز تعلیمی اخراجات کیلئے دئیے گئے، قرآن پاک حفظ کرنے والے 334 بچوں کو 03 کروڑ روپے سے زائد رقم دی گئی پی ایچ ڈی، ایم فل ڈگریوں کیلئے 2کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔
(روز نامہ جنگ)
**************************