Jun 29, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چکوال میں سابقہ دشمنی پر 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چکوال کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ خبریں)
****************************
