جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے، آئی جی پنجاب

Jun 29, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور پروفیشنل سکلز سے کریک ڈاؤن کو مزید موثر بناتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر سے منظم جرائم کی بیخ کنی کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ افسران ماتحت فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں،کمانڈ کی جانب سے ملنے والی موٹیویشن کو نچلی سطح پر منتقل کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کو انصاف کی باآسانی اور فوری فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس کے کرائم فائٹر افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم کی سرکوبی میں شاندار کارکردگی کی حامل پولیس ٹیموں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔

(روز نامہ جنگ)

**************************