چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرنے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا ، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور سہیل جہانگیر، اے ڈی رضوان علی، میجر ندیم گوندل ہمراہ تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے چیئرمین نادرا کو خوش آمدید کہا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیئرمین نادرا کو سلامی پیش کی،چیئرمین نادرا نے یادگار شہدا پولیس پر حاضری دی، شہدائے پولیس کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے پنجاب پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ، ڈیٹا انفارمیشن شیئرنگ، سائبر سکیورٹی سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ جرائم پیشہ و دہشت گرد عناصر کی شناخت، شہریوں کی ویریفیکیشن، پولیسنگ امور میں نادرا کی ڈیٹاشیئرنگ انتہائی قابل ستائش ہے۔
چیئرمین نادرا کا شرپسند و جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، شناخت کے عمل میں پنجاب پولیس کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا۔ چئیرمین (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرنے کہاکہ پنجاب پولیس جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی سے آراستہ فورس ہے جس کی قیام امن کے لئے شاندار خدمات ہیں، آئی جی پنجاب نے چیئرمین نادرا کو سنٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیس ورکنگ، سروسز بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا کہ سمارٹ سیف سٹیز، پولیس سٹیشنز پراجیکٹس تکمیل کی جانب گامزن ہیں، صوبہ بھر کو سیف سٹی بنا رہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی، سی ٹی او لاہور اور اے آئی جی ایڈمن ملاقات میں موجود تھے ۔
(روز نامہ ایکسپریس)
*********************
