دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن
صوبہ بھر میں چار ماہ کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر 4377 ملزمان گرفتار، 4240 مقدمات درج ۔ ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضے سے 17 ہزار دھاتی ڈوریں و چرخیاں اور اڑھائی لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور احکامات کے مطابق دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے اور صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں چار ماہ کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر 4377 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 4240 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضے سے 17 ہزار دھاتی ڈوریں و چرخیاں اور اڑھائی لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو کریک ڈاؤن مزید موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے دشمن قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ والدین اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دھاتی ڈور و پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر649)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************