آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تعلیم دوست ویژن: پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے ریکارڈ سکالرشپس جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تعلیم دوست ویژن: پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے ریکارڈ سکالرشپس جاری

رواں سال 6820 بچوں کو مختلف ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے 47 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف جاری، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیم دوست ویژن پر عمل پیرا ہیں جس کے سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ نے ملازمین کے بچوں کیلئے ریکارڈ سکالرشپس جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 6820 بچوں کو مختلف ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے 47 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پی ایچ ڈی، ایم فل ڈگریوں کیلئے 262 طلبا کو 02 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کیلئے 224 طلبا کے لئے 07 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد وظائف جاری کئے گئے ، آئی ٹی پروگرامز کے 489 طلبا کو 04 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کئے گئے ، انجینئرنگ ڈگری کے 115 طلبا کو 01 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس دی گئیں، بی ایس آنرز کے مختلف ڈسپلن کے 2579 طلبا کو 19 کروڑ روپے سے زائد وظائف دئیے گئے، انٹرمیڈیٹ کے 2388 طلبا کو 06 کروڑ روپے سے زائد فنڈز تعلیمی اخراجات کیلئے دئیے گئے، قرآن پاک حفظ کرنے والے 334 بچوں کو 03 کروڑ روپے سے زائد رقم دی گئی، قانون، بزنس ایجوکیشن، میٹرک اور دیگر ڈگری پروگرامز کی فیس ادائیگی کیلئے طلبا کو کروڑوں روپے ادا کئے گئے ہیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ سال پولیس ملازمین کے بچوں کو 85 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دئیے گئے، رواں سال ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ روپے خرچ کریں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے بہتر تعلیمی پروگرامز کے انتخاب کیلئے یوٹیوب چینل سمیت دیگر ذرائع  سے بھرپور راہنمائی فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اعلی تعلیم کی منازل طے کرکے اپنا مستقبل سنوار سکیں ۔ 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر648)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, June 29, 2024