آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی تفریح کیلئے مستحسن اقدام
سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں پولیس ملازمین کے بچوں کی تفریح کیلئے اینی میٹڈ کارٹون فلم سکریننگ کا اہتمام کیا
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے جس کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم، ہیلتھ ویلفیئر اور تعمیری تفریح کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مثبت سرگرمیوں کی بدولت ان میں سیکھنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو اور جذبہ موجزن ہو سکے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بچوں کی اعلی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معیاری تفریح کیلئے تعمیری سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے کم سن بچوں کی تفریح کیلئے منعقد کئے گئے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں پولیس ملازمین کے بچوں کی تفریح کیلئے اینی میٹڈ کارٹون فلم سکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ ہالی وڈ فلم ” لیو ڈا ونچی مشن مونا لیزا “ سے پولیس ملازمین کے بچوں کی بڑی تعداد نے لطف اٹھایا۔ معیاری تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں کی کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بچوں سے ملاقات، گپ شپ لگاتے ہوئے تعلیم و فیوچر بارے گفتگو کی۔ بچے کارٹون فلم سے بے حد لطف اندوز ہوئے، سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز کی سیر بھی کی، بچوں کے والدین نے مثبت تفریح کا موقع فراہم کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے.
(ہینڈ آؤٹ نمبر647)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************