چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی سنٹرل پولیس آفس آمد
آئی جی پنجاب نے چیئرمین نادرا کو سنٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیس ورکنگ، سروسز بارے آگاہ کیا،
سٹریٹیجک پارٹنرشپ، ڈیٹا انفارمیشن شئیرنگ، سائبر سکیورٹی سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال،
چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرنے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور سہیل جہانگیر، اے ڈی رضوان علی، میجر ندیم گوندل ہمراہ تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے چیئرمین نادرا کو خوش آمدید کہا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیئرمین نادرا کو سلامی پیش کی،چیئرمین نادرا نے یادگار شہدا پولیس پر حاضری دی، شہدائے پولیس کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے پنجاب پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ، ڈیٹا انفارمیشن شیئرنگ، سائبر سکیورٹی سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ جرائم پیشہ و دہشت گرد عناصر کی شناخت، شہریوں کی ویریفیکیشن، پولیسنگ امور میں نادرا کی ڈیٹاشیئرنگ انتہائی قابل ستائش ہے۔ چیئرمین نادرا کا شرپسند و جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، شناخت کے عمل میں پنجاب پولیس کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا۔ چئیرمین (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرنے کہاکہ پنجاب پولیس جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی سے آراستہ فورس ہے جس کی قیام امن کے لئے شاندار خدمات ہیں، آئی جی پنجاب نے چیئرمین نادرا کو سنٹرل پولیس آفس کے ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیس ورکنگ، سروسز بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا کہ سمارٹ سیف سٹیز، پولیس سٹیشنز پراجیکٹس تکمیل کی جانب گامزن ہیں، صوبہ بھر کو سیف سٹی بنا رہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی، سی ٹی او لاہور اور اے آئی جی ایڈمن ملاقات میں موجود تھے۔
بعد ازاں ملاقات چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے آبشار خدمت مرکز شادمان، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن اور سائبان گلبرگ کا بھی دورہ کیا،چیئرمین نادرا نے پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے انکی پرفارمنس کو بے حد سراہا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورچیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے مابین سووینئرز کا تبادلہ ہوا، آئی جی پنجاب نے چیئرمین نادرا کو پولیس سٹیشنز کی اپ گریڈیشن پر مبنی کتاب '' تھانے پنجاب دے'' پیش کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر643)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, June 28, 2024