Jun 27, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کو ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے گذشتہ ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 5 لاکھ 12 ہزار 9 سو 43 افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 116 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، 2 لاکھ 67 ہزار 5 سو 38 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 42 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 ہزار 2 سو 66 ای چالان کیے گئے۔ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 6670 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، جرمانے کی مد میں 90 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 97 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
(روز نامہ نئی بات)
*******************
