Jun 27, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےمنشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع کہا ہے کہ ’’ڈرگ فری پنجاب ‘‘ کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے وسائل سے روزانہ 1 کروڑ روپے کانسٹیبلری کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے، رواں برس پولیس فورس کے بچوں کو 100 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دے رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایچ پی میں جلد ہی مزید 700 پروموشن ہونگی، آئی جی نے کہاکہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پولیس ملازمین کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کر رہی ہے ۔ انہوں نے فیصل آباد اور ساہیوال ریجن کے 71 افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقدانعامات تقسیم کیے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************