شہریوں کو خدمات اور انصاف کی فراہمی مشن ہے،آئی جی پنجاب

Jun 27, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن،پنجاب پولیس کی بنیادی اکائی ہے جس کی ورکنگ کومزید اپ گریڈ کرتے ہوئے شہریوں کوپولیسنگ خدمات اور انصاف کی فی الفور فراہمی مشن ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام فورس پہلے سے زیادہ محنت، دلجمعی اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرے اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کرے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے وسائل سے روزانہ 01 کروڑ روپے کانسٹیبلری کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے، رواں برس پولیس فورس کے بچوں کو 100 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دے رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ کے مطابق پولیس فورس میں پروموشن کا نیا سلسلہ شروع، پی ایچ پی میں جلد ہی مزید 700 پروموشن ہونگی، اسی طرح سیف سٹی اتھارٹی، سی ٹی ڈی سمیت تمام ونگز میں میرٹ پر سینکڑوں پروموشن دی جائیں گی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************