آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری۔
موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 05 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 05 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیاہے۔ترقی پانے والوں میں مرزا خان، افتخار حسین، عالمگیر، عباس رضا اور خالد محمود شامل ہیں۔ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب، ندا عمر چٹھہ اور ڈی ایس پی خالد سعید نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگائے۔ایس ایس پی ایم ٹی ندا عمر چٹھہ نے سب انسپکٹر منظور احمد اور ناصر علی کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا۔تقریب میں ترقی پانے والے اور ریٹائرڈ ہونے والے افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر642)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, June 27, 2024