آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سی پی او گوجرانوالہ کو ملزم کی جلدگرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم معظم نے گھریلو تنازعہ پر بیوی اور سالے کو قتل جبکہ 03 افراد کو زخمی کیا جس کی تلاش جاری ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر641)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, June 27, 2024