پنجاب پولیس کے افسران کا اگلے ماہ چین کا 12 روزہ تربیتی دورہ،

پنجاب پولیس کے افسران کا اگلے ماہ چین کا 12 روزہ تربیتی دورہ،
پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور سکیورٹی آفیشلز ٹریننگ پروگرام میں پنجاب پولیس کی نمائندگی قابل ستائش ہے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پنجاب پولیس کے 11افسران کاوفد اگلے ماہ چین کے 12 روزہ تربیتی دورے پر روانہ ہورہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس کے 11 افسران یکم جولائی تا 12 جولائی چین کا تربیتی دورہ کریں گے، پولیس افسران چینی ماہرین سے کاونٹرز ٹیررازم سمیت مختلف شعبوں میں جدید ٹریننگ حاصل کریں گے،ٹریننگ پروگرام سے پولیس افسران کی پروفیشنل سکلز ڈویلپمنٹ اور استعداد کار میں اضافہ ممکن ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور سکیورٹی آفیشلز ٹریننگ پروگرام میں پنجاب پولیس کی نمائندگی قابل ستائش ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ٹریننگ پروگرام کے لئے منتخب افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے دورہ چین پر جانے والے افسران کو ٹریننگ پروگرام کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا،
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی فضل حامد، اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی محمد بن اشرف، ایس پی کینٹ لاہور اویس شفیق، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا انعم فریال، ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ بشری نثار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا کائنات اظہر،ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد زینب خالد، ایس ڈی پی او کمالیہ سندس اسحاق، ایس ڈی پی او صادق آباد، رحیم یارخان، بنگل خان، ایس ڈی پی او کینٹ طیب وزیر دورہ چین کے ٹریننگ پروگرام کے لئے منتخب افسران میں شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام افسران کو اپنی ٹریننگ بھرپور دلجمعی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس،ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور انوش مسعود چوہدری، اے آئی جی ٹریننگ، اے آئی جی لاجسٹکس، ایس پیز، سینئر افسران نے شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر639)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 27, 2024