آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

Jun 26, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے اراکین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ اور ذاتی مسائل سے متعلقہ امور پر ملازمین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر مرکوز کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل مرحوم کی بیٹی کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست ضروری کاروائی کیلئے اے آئی جی ایڈمن کو بھجوا دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر سید ظفر حسین بخاری کے بچوں کی تعلیم کیلئے معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجا ب نے سابق انسپکٹر ڈاکٹر غلام عباس کی پی ایف ایس اے سے محکمہ پولیس میں واپس جوائننگ کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ پر ریلیف کی ہدایت کی، ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی خادم حسین کے بیٹے کی بطور ڈرائیور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، کانسٹیبل غلام مرتضٰی کی گوجرانوالہ تبادلہ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -IIکو ریلیف کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض (ریٹائرڈ) کی اہلیہ کے علاج کیلئے درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر محمد اصغر کی محکمانہ پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ سب انسپکٹر شمشیر علی مرحوم کی اہلیہ کی جانب سے تنخواہ اور پنشن فراہمی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو ریلیف کی ہدایت دی۔
(روز نامہ جناح)
********************