آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پی ایچ پی شاہرات پر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل
پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی، دورانِ چیکنگ 116 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران گرفتار
پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 5 لاکھ 12 ہزار 9 سو 43 افراد کو چیک کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کو ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے گذشتہ ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 5 لاکھ 12 ہزار 9 سو 43 افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 116 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، 2 لاکھ 67 ہزار 5 سو 38 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 42 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 ہزار 2 سو 66 ای چالان کیے گئے۔ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 6670 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، جرمانے کی مد میں 90 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 97 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 954 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 10گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 69 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 1291 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 449 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئی، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 12 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 250 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے شاہرات پر بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر637)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, June 26, 2024