آئی جی پنجاب کی فیصل آباد اور ساہیوال ریجن کی40 کرائم فائٹرپولیس ٹیموں کی تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی،

آئی جی پنجاب کی فیصل آباد اور ساہیوال ریجن کی40 کرائم فائٹرپولیس ٹیموں کی تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی،
پولیس اسٹیشن پنجاب پولیس کی بنیادی اکائی، کارکردگی بہتر بنانا مشن ہے،آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس اپنے وسائل سے روزانہ 01 کروڑ روپے کانسٹیبلری کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے، آئی جی پنجاب
رواں برس پولیس فورس کے بچوں کو 100 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دے رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن،پنجاب پولیس کی بنیادی اکائی ہے جس کی ورکنگ کومزید اپ گریڈ کرتے ہوئے شہریوں کوپولیسنگ خدمات اور انصاف کی فی الفور فراہمی مشن ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام فورس پہلے سے زیادہ محنت، دلجمعی اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرے اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کرے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے وسائل سے روزانہ 01 کروڑ روپے کانسٹیبلری کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے، رواں برس پولیس فورس کے بچوں کو 100 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دے رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ کے مطابق پولیس فورس میں پروموشن کا نیا سلسلہ شروع، پی ایچ پی میں جلد ہی مزید 700 پروموشن ہونگی، اسی طرح سیف سٹی اتھارٹی، سی ٹی ڈی سمیت تمام ونگز میں میرٹ پر سینکڑوں پروموشن دی جائیں گی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پولیس ملازمین کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کر رہی ہے جس سے ہزاروں ملازمین کو اپنی ذاتی چھت میسر آئے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسداد جرائم میں شاندار کارکردگی پرپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی بیخ کنی کرنے والی پولیس ٹیموں کی کیش انعامات و تعریفی اسناد سے شاندار حوصلہ افزائی کی، فیصل آباد اور ساہیوال ریجن کے 71 افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے اوکاڑہ کی 17، ساہیوال کی 08، پاکپتن کی 05،فیصل آباد کی 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 02 اورضلع جھنگ کی 01 ٹیم کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔ ان پولیس ٹیموں نے ڈکیتی، قتل، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کو کامیابی سے ورک آؤٹ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ور کیفر کردار تک پہنچایا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان، ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن مغیث احمدہاشمی اور اے ایس پی گلبرگ محمد رضا سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر635)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, June 26, 2024