کلہاڑی کے وار کر کے گدھے کی ٹانگیں توڑ دیں، 2 ملزم گرفتار

Jun 25, 2024

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نارنگ موڑ پرکھیتوں میں جانے پر ملزموں نے کلہاڑی کے وار کرکے گدھے کی ٹانگیں توڑ دیں، گدھا دو دن تک شدیدگرمی اوردھوپ میں تڑپتارہا۔۔۔  پولیس کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور لائیو سٹاک کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، دوملزموں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا،گدھے کے مالک خالد جٹ نے ملزموں کے خلاف تھانہ نارنگ میں درخواست جمع کروا دی ،جس میں بتایا گیا ہے کہ جانوروں کے چارے کے لئے گدھا گاڑی بنارکھی تھی، دو روز قبل گدھا رسی توڑ کربھاگ گیا ، جس پریعقوب اور فرحان وغیرہ نے تیز دھار آلے سے پہلے اس کی ٹانگوں پر مختلف کٹ لگائے، پھرٹانگیں توڑ دیں۔

(روز نامہ دنیا)

********************