پنجاب میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا، طلال چوہدری

Jun 25, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا صوبے سے خاتمہ کردیا، جہاں امن نہ ہو وہاں سرمایہ کاری اور کاروبار کون کرے گا،معروف سماجی کارکن و گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ حکومت کے کتابیں چھاپنے کی وجہ سے مقابلہ پر مبنی پبلشنگ ختم ہوجاتی ہے، حکومت نے کتابیں چھاپنے پر فائدہ دینے کے بجائے دس فیصد ٹیکس لگادیا ہے جو خطرناک بات ہے، ٹیچرز کو ٹیکس پر ملنے والی چھوٹ واپس لے لینا بہت خطرناک بات ہے،میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتےہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کے حالیہ بیان پر ن لیگ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئے ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

**********************