آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم۔۔  
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 02 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ واقعہ میں ہلاک ہونے والے مقتولین میں رانا احمد اور عدیل شامل ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر631)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, June 24, 2024