آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جڑانوالہ فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر 03 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب،سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر خود فالو اپ کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر 03 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر خود فالو اپ کی ہدایت کی۔ مقتولین میں 45 سالہ صدیق، 22 سالہ زبیر اور 23 سالہ غفران شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر630)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, June 24, 2024