منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 152 ملزمان گرفتار

Jun 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 278 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 152 ملزمان کو گرفتار جبکہ 150 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 59 کلو گرام چرس، 02 کلو ہیروئن اور 1834 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر  میں 32 ہزار سے زائد چھاپے مارے، منشیات فروشی میں ملوث 15689 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 15 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 09 ہزار کلو  سے زائد چرس، 157 کلو گرام ہیروئن،267 کلو افیون، 44 کلوگرام آئس اور 1671389 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************