پبلک سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لا رہے ہیں، آئی جی

Jun 24, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس  پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری، شفافیت اور جوابدہی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس سٹیشنز، خدمت مراکز، ٹریفک پولیس اور دیگر دفاتر میں پبلک سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری پولیسنگ سروسز سے مستفید ہو سکیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری کے فلیگ شپ پراجیکٹ پولیس خدمت مراکز کارکردگی میں سب سے اول ہیں اور ہر برس لاکھوں شہری ان دفاتر سے مختلف سروسز حاصل کر رہے ہیں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6900 سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف خدمات حاصل کیں، 2400 سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 2687 شہریوں نے پولیس ویری فیکیشن کروائیں، 300 سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی رپورٹس جبکہ 400  نے کرایہ داری اندراج کروائے۔

(روز نامہ جنگ)

*********************