پنجاب پولیس کے ایک اور بہادر جوان نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کر لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہیئر کے علاقے میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ڈولفن سکواڈ لاہور کا اہلکار محمد عدنان نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ڈولفن اہلکار محمد عدنان کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اہلکار محمد عدنان نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا ، پنجاب پولیس کے بہادر جوان شہریوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہید محمد عدنان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، انکی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے دوسرے پولیس اہلکار ظفر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں۔ ڈولفن اہلکار محمد عدنان اور ظفر گزشتہ شب ہیئر کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
**********************