آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ضلع راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد تنویر کو خراج عقیدت
کانسٹیبل محمد تنویر نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا، اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جام پور ضلع راجن پور کی حدود میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد تنویر کی شہادت اور کانسٹیبل جاوید اقبال کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل محمد تنویر کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد تنویر نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہید کانسٹیبل محمد تنویر کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار جاوید اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر611)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************