عید الاضحٰی کی آمد، مویشی منڈیوں میں خریداروں کے رش میں اضافہ

عید الاضحٰی کی آمد، مویشی منڈیوں میں خریداروں کے رش میں اضافہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مویشی منڈیوں، بیوپاری اور خریداروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم،
صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الاضحٰی کی آمدکے موقع پر مویشی منڈیوں میں خریداروں کے رش میں اضافے کی وجہ سے مویشی منڈیوں، بیوپاری اور خریداروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں،صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، سپروائزری افسران مویشی منڈیوں کا دورہ کرکے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا خود جائزہ لیں،ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ سمیت پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف پٹرولنگ بڑھا دیں،نوسربازوں، جیب تراشوں، جرائم پیشہ و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، ترجمان پنجاب نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 227 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 03 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، پولیس لاہور کی 10 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات،شیخوپورہ ریجن میں 20 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 200 افسران و اہلکار تعینات،گوجرانوالہ ریجن میں 39 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 600 افسران و اہلکار تعینات،راولپنڈی ریجن میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 100 سے زائد افسران و اہلکار تعینات، سرگودھا ریجن میں 26 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 افسران و اہلکار تعینات ہیں،فیصل آباد میں 20 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 300 افسران و اہلکار تعینات اور ملتان میں 19 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 275 افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ ساہیوال میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 150 افسران و اہلکار تعینات،ڈی جی خان میں 32 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 200 سے زائد افسران و اہلکار تعینات اور بہاولپور میں 39 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 300 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر597)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, June 14, 2024