لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے دماغی فالج سیریبل پالسی سے متاثرہ بچوں کے علاج و بحالی کیلئے پرعزم اور مسلسل تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات ملازمین کے سیریبل پالسی کا شکار 582 بچوں کے لئے ماہانہ ہیلتھ وظائف کی مزید رقوم جاری کر دی گئیں س، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سیریبل پالسی کا شکار بچوں کو 10 ہزار روپے فی کس ماہانہ کی ادائیگی کر دی گئی، اپریل تا جون کے طبی اخراجات کیلئے 30 ہزار روپے فی کس، مجموعی طور پر 01 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ دماغی فالج سے متاثرہ ہر بچے کو 10 ہزار روپے ماہانہ، 01 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ دئیے جا رہے ہیں، رواں سال متاثرہ بچوں کے علاج معالجے پر 07 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محکمہ پولیس سیریبل پالسی سے متاثرہ بچوں کا بہترین مفت علاج معالجہ بھی کروا رہا ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭