آئی جی پنجاب کا فائرنگ سے 02خواتین کے جاں بحق ہونے کے معاملہ کا نوٹس

Jun 20, 2024

 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کے علاقے قادر پور راں بائی پاس کے قریب بھانجے کی فائرنگ سے 02 خواتین کے جاں بحق ہونے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭