پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 23 لاکھ روپے جاری

Jun 17, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  سنٹرل پولیس آفس میں میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 23 لاکھ روپے جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق ایم ٹی پنجاب کے ڈرائیور سب انسپکٹر شوکت علی کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، سرگودھا کے انسپکٹر شاہد اقبال کو فائر آرم انجری کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ہیڈ کانسٹیبل ظہیر انجم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے ساڑھے 03 لاکھ روپے دئیے گئے ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد عظمت کامران لودھی کو جگر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے جبکہ سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر بشیر احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭