پولیس ملازمین کے مختلف عارضوں کا شکار اہلخانہ کو 7 کروڑ کے وظائف

Jun 16, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر پولیس ملازمین کے مختلف عارضوں کا شکار بچوں اور فیملیز کو 7 کروڑ روپے کے وظائف قبل از وقت ادا کر دئیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ دماغی فالج (سیریبل پالسی) سے متاثرہ 545 بچوں کو 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں۔ادھرآئی جی پنجابنے قصور کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں کے ہمراہ قصور پولیس کے نئے ایگل سکواڈ کا افتتاح کیا۔

(روز نامہ جنگ)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭