قصور میں جرائم کے انسداد کیلئے ایگل سکواڈ کا افتتاح

Jun 16, 2024

قصور(بیورورپورٹ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع قصور میں جرائم کے انسداد کیلئے ایگل سکواڈ کا افتتاح کردیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر تعلیم کی خصوصی شرکت، ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصورمیں منعقدہ ایگل سکواڈ کے قیام کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، آرپی اوشیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل،ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں،ممبرقومی اسمبلی ملک رشیدا حمد خاں، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمدالیاس خاں، ملک احمد سعید خاں، چوہدری محمود،تاجر تنظیموں، مہریاسر سعید، حاجی حیدر علی کمبوہ، حاجی محمدحسین کمبوہ، چاچا فوجی محمدصدیق کمبوہ،محمداکبر خرمیاں کمبوہ، وکلاء، سول سوسائٹی، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصورآمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، تقریب کے دوران آئی جی پنجاب نے ایگل سکواڈ کا افتتاح کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگل سکواڈ کا قیام قصور میں جرائم کے خاتمہ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، ایگل سکواڈ کی پٹرولنگ سے سٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہوگا۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ 200ینگ پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دیا جارہا ہے جو 100بائیکس پر گشت کریں گے۔ پہلے فیز میں 50 بالکل آف لوڈ موٹرسائیکل کی رپیئرنگ کرواکر نئی حالت میں تبدیل کیا گیاہے، 100پولیس اہلکاروں کو ایلیٹ کے کمانڈوز نے 15روز کی ٹریننگ دی۔ تقریب کے اختتام پر ایگل سکواڈ کے جوانوں نے ڈیمو پیش کیے، آئی جی پنجاب سمیت دیگر شرکا سے داد سمیٹی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭