: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت پولیس ملازمین کے 03 مزید بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے بعد قوت سماعت بحال ہو گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روبصحت بچوں اور انکے والدین سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ان سے سرجری کے بعد جاری علاج بارے دریافت کیا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین سے ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کے اقدامات بارے گفتگوکی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پولیس ملازمین کے مختلف عارضوں کا شکار 02 ہزار سے زائد بچوں کو علاج معالجے میں بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے،پیدائشی طور پر قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کو سرجری کے بعد روبصحت دیکھ کے بے حد مسرت ہوئی.
(روز نامہ جناح)
**********************
