پنجاب: 16 شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے گرانٹ کی منظوری

Jun 13, 2024

وزیرِ قانون پنجاب صہیب احمد اور وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے 16پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے لیے گرانٹ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔ محکمۂ خزانہ کو پولیس شہداء کی گرانٹ سے متعلق جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صہیب احمد نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پکڑا جائے، ملزمان کو پکڑنے سے متعلق رپورٹ 7 دن میں جمع کرائی جائے۔

(روز نامہ جنگ)

********************