شدت پسند عناصراوران کے سہولت کاروں کی گرفتاریوں کاحکم

Jun 12, 2024
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 26 فروری سےاب تک صوبہ بھر میں 5 ہزار 770 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے جن میں 1 لاکھ 83 ہزار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 2704 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حساس مقامات، کچی آبادیوں، ہوٹل و سراؤں، بس اڈوں کے گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شدت پسند و شرپسند عناصر، انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،آئی جی نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ریلیف بارے احکامات جاری کئے ۔
(روز نامہ جنگ)
**********************