آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین، اہل خانہ کی ملاقات

Jun 12, 2024

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے انسپکٹر احمد علی مرحوم کی اہلیہ کی جانب سے فیملی کلیم پر بیٹے کی بھرتی کی درخواست ضروری کاروائی کیلئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھجوا دی  ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی محمد اکرم شہید کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی جاب کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-2 کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر شکیل احمد کی جانب سے غازی قرار دئیے جانے کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا  انسپکٹر سید خاور حسین کی جانب سے محکمانہ پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ رحیم یار خان پولیس کے کانسٹیبل سعید احمد کی بائی پاس آپریشن کیلئے میڈیکل گرانٹ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت دی۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************