لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے مزید 07 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چوہنگ ٹریننگ کالج میں تعینات نائب قاصد محمد رمضان کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کے لئے 1لاکھ روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر خالد جاوید کو ٹانگ فریکچر کے علاج کے لئے 01 لاکھ روپے جاری، پی ایچ پی لاہور کے کانسٹیبل محمد عرفان کو بیک بون پرابلم کے علاج کے لئے 01لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان کا کانسٹیبل محمد وقاص کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 01لاکھ روپے جاری، گجرات پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر محمد مسعود کو نفسیاتی علاج کیلئے 01لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے کانسٹیبل آصف محمود کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 01لاکھ روپے جاری، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد مسعود کو بیماری کے علاج کے لئے 1لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************