وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن،پنجاب پولیس کے شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے مطابق شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری ہیں ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 26 فروری تا اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں 05 ہزار 770 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے جن میں01 لاکھ 83 ہزار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 2704 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان سے 105 پسٹل، 10 بندوقیں، 08 رائفلزُ اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ روز میں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں 39 سرچ و کوبنگ آپریشنز کئے گئے جن میں 1800 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حساس مقامات، کچی آبادیوں، ہوٹل و سراؤں، بس اڈوں کے گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شدت پسند و شرپسند عناصر، انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے منظم جرائم کا خاتمہ کیا جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر588)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************