آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل کے ازالے کیلئے پرعزم۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل کے ازالے کیلئے پرعزم۔

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین سے ملاقات ، پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل کے ازالے کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے انسپکٹر احمد علی (مرحوم) کی اہلیہ کی جانب سے فیملی کلیم پر بیٹے کی بھرتی کی درخواست ضروری کاروائی کیلئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی محمد اکرم شہید کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی جاب کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-2 کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر شکیل احمد کی جانب سے غازی قرار دئیے جانے کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا ۔ انسپکٹر سید خاور حسین کی جانب سے محکمانہ پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ رحیم یار خان پولیس کے کانسٹیبل سعید احمد کی بائی پاس آپریشن کیلئے میڈیکل گرانٹ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت دی ۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن،  ریکروٹمنٹ اور ویلفیئر امور سے متعلق دیگر درخواستیں سن کر احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر587)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, June 11, 2024