آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیالکوٹ میں دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او سیالکوٹ کو مجرمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیالکوٹ میں دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ڈی پی او سیالکوٹ کو مجرمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر586)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, June 10, 2024