آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 07 لاکھ روپے جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہیں اور اس سلسلے میں جاری اقدامات کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 07 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ ٹریننگ کالج میں تعینات نائب قاصد محمد رمضان کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر خالد جاوید کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، پی ایچ پی لاہور کے کانسٹیبل محمد عرفان کو بیک بون پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ملتان کے کانسٹیبل محمد وقاص کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے،گجرات پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر محمد مسعود کو نفسیاتی علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ راولپنڈی کے کانسٹیبل آصف محمود کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد مسعود کو بیماری کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ سپروائزری افسران طبی مسائل سے دوچار ملازمین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور پولیس اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے میں ہر ممکن سپورٹ اور راہنمائی فراہم کی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر585)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, June 10, 2024