پنجاب ہائی وے پٹرول: لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل
پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کو ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے گذشتہ ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 6 لاکھ 13 ہزار 8 سو 18 افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 145 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا، 2 لاکھ 80 ہزار 4 سو 97 گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے 49 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 63 ہزار 6 سو 55 ای چالان کیے گئے۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 32 ہزار اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، جرمانے کی مد میں 26.5 ملین کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 262 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 2350 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 11 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 679 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 2022 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 1202 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئی، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 21 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 460 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔99.7 فیصد شہریوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارکردگی بارے مثبت رائے کا اظہار کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر584)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, June 10, 2024