شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے غازی اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے غازی اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی جی خان ریجن کے 17 کرائم فائٹرز کو آئی جی پی غازی میڈلز سے نوازا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پولیس فورس کے بہادر غازیوں کی خدمات کا اعتراف جاری ہے اور مارچ 2023سے شروع کئے گئے عزت افزائی کے اس پروگرام میں اب تک 1969جوانوں کو غازی قرار دیا جاچکا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ رواں برس کے پہلے پانچ ماہ میں اب تک 196اہلکاروں کو غازی قرار دیا گیا، غازی قرار پانے والے ان جوانوں نے کچہ آپریشن، پولیس مقابلوں، ریڈز اور لا اینڈ آرڈرسمیت دیگر ڈیوٹیوں کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کوئی میڈل، سرٹیفیکیٹ یا ایوارڈ ہمارے جانباز اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر پر رواں سال01 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر چکے ہیں، سکالرشپس کی مد میں 40 کروڑ روپے، میڈیکل فنانشل گرانٹ کی مد میں 28کروڑ روپے فورس کی ویلفیئر کیلئے دئیے جا چکے ہیں، پولیس جانبازوں کی خدمات کا اعتراف جاری بہترین میڈیکل ویلفیئر اور دیگراقدامات کی صورت جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں افسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
   پنجاب پولیس کے بہادر غازیوں کی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی جی خان ریجن کے 17 کرائم فائٹرز کو آئی جی پی غازی میڈلز سے نوازا، ضلع ڈی جی خان کے 08، راجن پور کے 06، مظفر گڑھ کے 02، لیہ پولیس کے ایک جوان کی آئی جی پی غازی میڈلز سے عزت افزائی کی گئی،ضلع ڈیرہ غازی خان سے آئی جی پی غازی میڈلز حاصل کرنے والوں میں اے ایس آئی اقبال حسین، ہیڈ کانسٹیبل طاہر سعید، کانسٹیبل منیر اختر، کانسٹیبلان مظہر نواز، محمد توقیر، عبدالحمید، ثقلین نواز اور اعجاز حسین شامل تھے، لیہ پولیس سے کانسٹیبل محمد عمران، مظفر گڑھ سے سب انسپکٹر ظفر اقبال اور کانسٹیبل محمد اسد ضمیر نے بھی آئی جی پی غازی میڈلز حاصل کئے۔راجن پور سے کانسٹیبل ایاز احمد، مزمل عباس، حبیب اللہ، محمد علی، حسنین فرید اور محمد علیم کو آئی جی پی غازی سلور میڈلز دئیے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس کے بہادر غازیوں کی بہترین میڈیکل ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور ان بہادر غازیوں کی جلد بحالی کیلئے ہر ممکن علاج کروایا جارہاہے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، ایس پی سول لائنز لاہور، ایس پی ٹریفک صدر لاہور، اے آئی جی انسپکشن نے بھی غازی اہلکاروں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر583)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, June 10, 2024